by Syed Irfan Ahmed
فحش وڈیوز (پ ٭٭ ن) کا لفظ اب کسی بڑے یا بچے سے پوشیدہ نہیں رہا۔ انٹرنیٹ کے طفیل آج یہ بہت آسانی سے، اور فراوانی کے ساتھ دستیاب ہے۔ نوجوانوں سے لے کر بڑی عمر کے افراد تک کی بڑی تعداد بہت شوق سے پ ٭٭ دیکھتی اور فحش لٹریچر پڑھتی ہے۔ وہ پ ٭٭ کے بھیانک اثرات سے بے خبر ہیں؛ انہیں معلوم ہی نہیں کہ پ ٭٭ سے ان کی انفرادی، گھر یلو اور معاشرتی زندگیوں پر کیسے تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پ ٭٭ کی تباہ کاریاں اتنی زیادہ ہیں کہ دنیا میں اسے ایک لت( ایڈکشن) کے علاوہ نئے زمانے کا نشہ تک قرار دیا جا چکا ہے۔ پ٭٭ ایڈکشن سے چھٹکارا پانے کے لیے ترقی یافتہ ممالک میں بطور خاص بہت کام ہورہا ہے لیکن اُردو زبان میں اس موضوع پر سنجیدہ مواد ملنا تقریباً ناممکن ہے؛ حالانکہ اس کی شدید ضرورت ہے۔ اس تناظر میں یہ کتاب آپ کے لیے بالخصوص درج ذیل پہلوؤں سے مددگار ہوگی: پ ٭٭ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کیلئے درست وقت کا انتخاب؛ پ ٭٭ چھوڑنے پر اس کی اشتہا کا مقابلہ: وقار اور عزت کے ساتھ ماہرین اور متعلقہ افراد سے معاونت؛ پ٭٭ سے متاثر ہونے والے ازدواجی تعلق کو استوار کرنا؛ بھرپور جنسی زندگی کی طرف واپسی۔ اس کتاب میں آپ کو حقیقی اور سائنسی بنیادوں پر پ ٭٭ کے نقصانات کے بارے میں معلومات ملیں گی۔ مصنف سید عرفان احمد نے فلسفیانہ گفتگو کی بجائے پ٭٭ چھوڑنے کے لیے عملی اور اچھوتی مشقیں اور غیر معمولی جائزے (Self Analyses ) جمع کر دیے ہیں۔ چنانچہ اگر آپ پ ٭٭ ایڈکشن سے نجات کے لیے واقعی سنجیدہ ہیں تو اس کتاب کی شکل میں ایک بہترین رازداں، سیکس کاؤنسلر اور کوچ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ کتاب آپ کیلئے مفید ہے اگر آپ پ٭٭ کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں؛ آپ پ٭٭ چھوڑ چکے ہیں لیکن وقفے وقفے سے اس کی خواہش پیدا ہوتی ہے، آپ والدین ہیں اور اپنے بچوں کو پ٭٭ کا شعور دے کر انھیں اس عفریت کے خطرات سے بچانا چاہتے ہیں۔
Rs: 750