by Zeeshan ul Hassan Usmani
ایس کیو ایل (SQL) وہ سب کچھ جوآپکو جاننا چاہیۓ مصنفین: ڈاکٹر ذیشان الحسن عثمانی ، ثناء رشید “اسٹرکچرڈ کیوری لینگویج” (SQL) کے موضوع پر ایک جامع کتاب آپ کی خدمت میں پیش ہے جسمیں “ایس کیوایل” کے ہر اس پہلو کا احاطہ کیا گیا ہے جس کا جاننا ان تمام پروگرامرز کیلئے بہت اہم ہے جو ڈیٹابیس ڈیویلپمنٹ اور مینجمنٹ کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانا یا آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ایس کیوایل ایک طاقتور لیکن ساده، کیوری پر مینی لینگویج ہے جو ڈیٹابیس کو آسانی سے سنبھالنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کا استعمال بہت سی کاروباری صنعتوں میں ہوتا ہے جن میں ٹیکنالوجی، فائنانس، ریٹیل، میوزک اور یہاں تک کہ میڈیکل سیکٹر وغیرہ شامل ہیں۔ ایس کیوایل اوپن سورس بھی ہے جو محدود بجٹ میں آپ کا بہترین انتخاب بن سکتی ہے۔ یہ لینگویج نا قابل یقین حد تک قابل رسائی ، توسیع پذیر اور صارف دوست ہے ۔ایس کیوایل اسٹرکچرڈ ڈیٹا کے بڑے ذرائع کو منظم کرنے کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کیوری لینگویج کے ماہرین اپنے ادارے کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی کمپنی میں ڈیٹا کی تشکیل کو بخوبی جانتے ہیں اور ایس کیوائیل کے استعمال سے وہ اہم معلومات کو تیزی سے بازیافت/حاصل کر سکتے ہیں۔ ایس کیوایل پروفیشنلز بڑی توقعات اور اچھی تنخواہ کے ساتھ اپنے کیریئر کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں ۔ عالمی تجزیات کے مطابق ، آنے والے برسوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی ، پروگرامنگ کی ملازمتیں تیزی سے بڑھیں گی۔ ہم “ڈیٹا سے چلنے والی” (data-driven) دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں سوشل میڈیا، بزنس فورکاسٹ ، پیش گوئی پرمبنی تجزیے (predictive analysis) جیسے ڈیٹا کی اشد ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایس کیوایل ڈیویلپرز کیلئے ملازمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ڈیٹا ڈریون کمپیوٹر انڈسٹری میں یہ بہت مانگ والی مہارت ہے۔ایس کیوایل پروفیشنلز کی مانگ میں “بگ ڈیٹا” کی بدولت کمی کی کوئی توقع نہیں کیونکہ بگ ڈیٹا کے تجزیے اور مستقبل کی پیش گوئیوں کی غرض سے ڈیٹا تیار کرنے کیلئے، اس مہارت کی شدید ضرورت رہتی ہے۔ یہ کتاب اسی ڈیٹا ڈریون دنیا میں داخلے کا پہلا دروازہ ہے، امید ہے کہ آپ اسے مفید و کارآمد پائیں گے۔
Rs: 1000