by Zeeshan ul Hassan Usmani
معروف مصنف جناب ذیشان الحسن عثمانی صاحب کے قلم سے سچ اور کہانیوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ہر معاشرے میں سچ اپنی شان و شوکت کے ساتھ دیکھنے والی آنکھ کے لئے عیاں ہوتا ہے۔ جھوٹ کے بے شمار پردے اور مکاری کے پُرفریب جالے اِسے دُھندلا نہیں سکتے۔ قلم کار اِسی سچ کو کاغذ پر اُتار دیتے ہیں کہ جھوٹوں کے معاشرے میںکچھ تو دل کا بوجھ ہلکا ہو، مگر جس معاشرے میں سچ بولنا جُرم ٹھہرے وہاں ہر ایک کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہو ہی جاتی ہے۔ لکھاری بھی اِن بے نام اور ان دیکھی مجبوریوں کے بیچ نام بدل کر جگہیں تبدیل کرکے، جسم کوئی اور مستعارلے کر، اُسے لفظوں کی اُدھڑی پوشاک پہنا کر، سچائی و صداقت کی روح کو بیان کر ہی دیتا ہے۔ شعور بھی ایک ایسی ہی کارگزاری ہے۔ یہ تمام ’’جھوٹی‘‘ کہانیاں آپ کو ہمارے معاشرے میں مل ہی جائیں گی۔ صرف دیکھنے والی آنکھ چاہئے۔علم سے آگہی کے اس سفر میں اپنی آراء و مشوروں سے ضرور نوازیئے گا۔
Rs: 470