Details
Mujhe Job Chahiye
by Zeeshan ul Hassan Usmani
About :
مجھے جاب چاہیے اگر آپ ڈگری ہاتھ میں لیے، مسلسل بیروزگاری سے پریشان ہیں یا پھر فری لانسنگ کی دنیا میں ناکامیوں سے خوفزدہ ہیں تو آپ کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے؛ کیونکہ یہ کتاب صرف صفحات کا مجموعہ نہیں بلکہ جاب مارکیٹ میں سخت مقابلے کو سامنے رکھتے ہوئے، ایک پریکٹیکل گائیڈ کے طور پر لکھی گئی ہے۔ ہمارا وعدہ ہے کہ اگر آپ اس کتاب کو سنجیدگی سے پڑھیں گے اور اس میں دیئے گئے ایکشن پلانز پر اسی طرح عمل کریں گے کہ جیسا سمجھایا گیا ہے تو۔ان شاءالله- کامیابی جلد ہی آپ کے قدم چومے گی ۔ سوچنے کا انداز بدل کر مایوسی سے باہر نکلنے سے ابتداء کرتے ہوئے ، یہ کتاب آپ کو بتاتی ہے کہ مارکیٹ کے مطابق ہارڈ اور سافٹ اسکلرز کیسے سیکھنی ہیں اور اپنی "اصل طاقت" کو پہچاننا کیسے ہے؟ کمپنیوں کے خود کار فلٹرنگ سسٹم کو شکست دینے والا سی وی کیسے بنانا ہے؛ تجربے کے بغیر "جاندار پورٹ فولیو" کس طرح تیار کرنا ہے اور اپنی لنکڈ ان پروفائل کو "برانڈ" میں کیسے تبدیل کرنا ہے۔ مزید آگے بڑھ کر یہ کتاب آپ کو نیٹ ورکنگ کے فن اور چھپی ہوئی جاب مارکیٹ تک پہنچنے کے لیے Cold Emailing کا طریقہ بھی بتاتی ہے۔ریموٹ جاب اور آپ ورک/ فائیور میں پہلے قدم سے لے کر ڈالر کمانے تک کے مرحلے کیسے طے کیے جائیں؟ اس متعلق رہنمائی بھی اس کتاب میں بطور خاص شامل کی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ جاب انٹرویو کے لیے ہر پہلو سے مکمل تیاری، انٹرویو کے دوران STAR تکنیک کی اہمیت اور کچھ فاش غلطیوں سے بچنے کی نشاندہی بھی اس کتاب میں کی گئی ہے۔ ملازمت ملنے کے بعد دفتری سیاست سے نمٹنے اور کیریئر میں ترقی کا سفر جاری رکھنے کے اصول بھی بیان کیے گئے ہیں ... اور سب سے آخر میں، جدید Al Tools کی مدد سے Mock انٹرویو کی تیاری اور بہترین سی وی ترتیب دینے کے لیے Prompts لکھنے کے بارے میں بھی سمجھایا گیا ہے۔ مختصر یہ کہ اگر آپ اپنا کیریئر محفوظ اور بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس ایک کتاب کی خریداری آپ کی مناسب ترین انویسٹمنٹ ہوگی کیونکہ ۔ الحمد لله - یہ نہ صرف عملی تجربے کا نچوڑ ہے بلکہ اس میں وہ سب کچھ اکٹھا کر دیا گیا ہے جو اس موضوع پر درجنوں کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔




































































